وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے شنگھائی الیکٹرک گروپ کمپنی لمیٹڈ کے صدر لیو پنگ کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

منگل 2 اگست 2022 17:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2022ء) وفاقی وزیر سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین سے شنگھائی الیکٹرک گروپ کمپنی لمیٹڈ کے صدر لیو پنگ کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کی ٹویٹس کے مطابق شنگھائی الیکٹرک کے وفد کو تھر کول بلاک ون کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں ہونے والی اس ملاقات میں چین کے وفد کو بتایا گیا کہ تھر کول بلاک ون میں کوئلے کی مدد سے 2660 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا جدید ترین پاور پلانٹ بھی لگایا جا رہا ہے۔ منصوبہ پر مجموعی سرمایہ کاری کا تخمینہ 3 ارب ڈالر ہے جو جلد ہی مکمل کر لیا جائیگا، سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے شنگھائی الیکٹرک کو ہر طرح کے ممکنہ تعاون کا یقین دلایا گیا۔

متعلقہ عنوان :