سینیٹر نثار کھوڑو کا ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 2 اگست 2022 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر و سینیٹر نثار کھوڑو نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے کور کمانڈر کوئٹہ سمیت تمام شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی ۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سندھ حکومت اور عوام شہداء کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔