Live Updates

م*خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن کا بجلی،گیس اور تیل پرصوبے کواپناحق دینے پرزور

مرکزکیساتھ مسئلہ اٹھانے کیلئے حکومت کابھرپورساتھ دینے کااعلان

منگل 2 اگست 2022 21:15

Zپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2022ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن نے بجلی،گیس اور تیل پرصوبے کواپناحق دینے پرزوردیتے ہوئے مرکزکیساتھ مسئلہ اٹھانے کیلئے حکومت کابھرپورساتھ دینے کااعلان کیاہے،اے این پی کے رکن خوشدل خان نے پیسکو الیکٹر ک سٹی ڈیوٹی کے حوالے سے تحریک التواء پربحث کاآغازکرتے ہوئے کہاکہ اس مد میں ریونیو کنسولیڈیشن فنڈکاحصہ بنناچاہئے اگرایسانہیں ہوتاتویہ کرپشن اور آئین کی خلاف ورزی ہے پی پی رکن احمدکنڈی نے کہاکہ مرکزمیں ون یونٹ مائنڈسیٹ بندہ صوبے کادشمن بن چکاہے صوبائی حکومت اپنامقدمہ آئی سی سی اوراکنامک فورم پرلڑنے میں ناکام رہی ہے یہ صوبہ سب سے زیادہ سستی ترین بجلی بناتاہے 20ارب یونٹ یہ صوبہ دے رہاہے لیکن ہمیں ہماراحق نہیں ملتا بجلی خالص منافع کی مد میں ادائیگی نہیں کی جارہی ہے آئی جی سیب سے پیڈوکے پراجیکٹ نکال دئیے گئے لیکن صوبائی حکومت خاموش رہی بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ مد میں پیسے وصول کئے جارہے ہیں لیکن صوبہ پانی سے بجلی بناناہے جس پر فیول سرچارجزلاگونہیں ہوتا یہ سراسرزیادتی ہے اورقانون کی خلاف ورزی ہے ن لیگ کے پارلیمانی لیڈرسردار یوسف نے کہاکہ صوبے کے حقوق کیلئے اپوزیشن ہرقسم تعاون کیلئے تیار ہے لیکن بدقسمتی سے تحریک انصاف کی حکومت جب مرکزمیں تھی تو صوبائی حکومت اپناحصہ حق لینے میں ناکام رہی اے این پی کے پارلیمانی لیڈرسرداربابک نے کہاکہ بجلی بلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیاہے ایک گھرکابل کارخانے کے برابرآتاہے صوبے میں تجارت ختم اورکاروبار ختم جب کہ صوبہ اقتصادی بحران کاشکارہوچکاہے پنجاب پر بجلی وگیس اورتیل بندکردینی چاہئے تمباکوفصل ہماری ہے لیکن اس کیلئے بورڈ بناکر دفتر اسلام آبادمیں قائم کردیاگیاہے ہمیں صوبے کے عوام کی وکالت کرنی ہوگی صوبہ بجلی پیداکرتاہے جو پنجاب جاکر واپس خیبرپختونخواآتی ہے ملکیت ہماری ہے لیکن نرخ مرکز مقررکررہاہے،پانی ہماری،تیل ہماری،گیس بجلی ہماری ہے لیکن کارخانہ یہاں نہیں لگتا حکومت چارکروڑعوام کے جائز حق کیلئے مرکز کیساتھ احتجاج کرے اپوزیشن بھرپورساتھ دیگی،ایم پی اے فضل الہی نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے بعد بجلی وگیس پر ہماراحق ہے مرکزمیں حکومت تبدیل ہونے پر صوبہ میں گیس،بجلی آٹاغائب ہوچکاہے صوبے کا حق ہر صورت لیکررہینگے،میاں نثارگل نے کہاکہ ہماراتیل اٹک اورکراچی میں استعمال ہورہاہے وزیرمحنت شوکت یوسفزئی نے کہاکہ1964ایکٹ کے تحت الیکٹرک سٹی ڈیوٹی لی جاتی ہے اوریہ رقم پیسکواپنے پاس رکھتا ہے یہ فنڈہمیں نہیں ملتا اس لئے اسے کنسولیڈیشن فنڈکاحصہ نہیں بناسکتے اوپپنگ بیلنس511ملین سے اوپر ہے، ٹول کیاجائے تو1927ملین بنتے ہیںاس میں اس دفعہ879ملین کٹوتی کی گئی ہے ہمارااس وقت کلوزنگ بیلنس37.244ملین بنتاہے،گھریلوصارفین سی1.5فیصد،کمرشل1فیصدور انڈسٹریل سی1فیصد ڈیوٹی لی جارہی ہے اپوزیشن کچھ نہ کرے بس اتناکرلے کہ صوبے کے حق کیلئے احتجاجاًمرکزی حکومت سے نکل آئے،اگرماضی میں ڈیمزبنالئے جاتے تو ہمیں فائدہ پہنچتا عمران خان نے مہمند ڈیم،سکروڈیم،بھاشا ڈیم شروع کئے تیس سالوں تک اقتدارمیں رہنے والے کیوں ہائیڈل کی طرف نہیں گئے صوبے کے حقوق کیلئے عملی کام کررہے ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات