ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ہیلی کاپٹر حادثہ میں افواج پاکستان کے سینئر افسران و دیگر عملہ کی شہادت پر اظہار افسوس

منگل 2 اگست 2022 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2022ء) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں افواج پاکستان کے سینئر افسران و دیگر تکنیکی عملہ کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سانحہ ایک قومی نقصان ہے، شہادتیں فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے ہوئیں، اللہ رب العزت شہداء کے درجات بلند فرمائے،ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔