قومی اسمبلی نے قومی احتساب ترمیم دوم بل 2022 کثرت رائے سے منظور کرلیا

اشاعت قوانین پاکستان ایکٹ 2016 میں ترمیم کرنے کا بل اوراشاعت قوانین پاکستان ترمیمی بل 2022بھی منظور کر لئے گئے

بدھ 3 اگست 2022 19:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2022ء) قومی اسمبلی نے قومی احتساب آرڈیننس میں مزید ترمیم کرنے کا بل ( قومی احتساب ترمیم دوم بل 2022 اور اشاعت قوانین پاکستان ایکٹ 2016 میں ترمیم کرنے کا بل (اشاعت قوانین پاکستان ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کر لیے ہیں دونوں بل وزیر مملکت برائے قانون و انصاف شہادت اعوان نے پیش کیے بدھ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں سوا گھنٹہ کی تاخیرسے شروع ہوا اجلاس میں وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک منظور کی گئی تحریک وفاقی وزیر خورشید شاہ نے پیش کی قومی اسمبلی نے قومی احتساب بیورو دوسری ترمیم بل 2022ع منظور کر لیا بل وزیر مملکت برائے قانون شہادت اعوان نے پیش کیا اجلاس میں جی ڈی اے رکن غوث بخش مہر نے کہا کہ چیف وہپ ایوان میں موجود نہیں حکومتی ارکان کی سنجیدگی کا اندازہ لگائیں ایوان میں کورم بھی پورا نہیں قومی اسمبلی اجلاس میں اشاعت قوانین پاکستان ترمیمی بل 2022 ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا وزیر مملکت برائے قانون شہادت اعوان نے اشاعت قوانین پاکستان ترمیمی بل2022 ایوان میں پیش کیا۔