جسٹس (ر)ثاقب نثار نے بیرون ملک منتقلی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

بدھ 3 اگست 2022 22:36

جسٹس (ر)ثاقب نثار نے بیرون ملک منتقلی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2022ء) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بیرون ملک منتقلی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ۔ترجمان ثاقب نثار نے سابق چیف جسٹس کی بیرون ملک منتقلی سے متعلق خبروں پر واضح کیا ہے کہ میاں ثاقب نثار ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان میں ہی رہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ثاقب نثار مستقبل میں بھی اپنے وطن سے ہجرت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ سابق چیف جسٹس پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک منتقل ہو گئے ہیں جس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔