سرگودھا، آر پی اوکاقصر ِزینب جلوس سٹی بھکر کے روٹس کا دورہ،شہداء پولیس کے لواحقین سے ملاقات

جمعرات 4 اگست 2022 20:28

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2022ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد اظہر اکرم نے قصر ِزینب جلوس سٹی بھکر کے روٹس کا دورہ کیا اور منتظمین سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر سید علی رضا بھی ہمراہ تھے۔ ڈی پی او نے انہیں روٹس اور سیکیورٹی کے انتظامات کے متعلق بریف کیا۔ڈی پی او نے بتایا کہ تمام حساس مقا ما ت پر فو ل پروف سیکیو ر ٹی کا انتظا م کیا گیا ہے اور تمام مجالس اور سیکیو ر ٹی کے لیے واک تھر و گیٹس،میٹل ڈیٹیکڑز اور سی سی ٹی وی کیمر ے نصب کیے گئے ہے۔

او ر جلو سو ں کی سیکیو ر ٹی کیلے تما م دستیا ب وسائل برو ئے کا ر لا ئے جا ئے گے تما م عز ا دا روں کو واک تھر و گیٹس،میٹل ڈیکٹر ز اور فیز یکلی چیکنگ کے بعد اندر دا خل ہو نے دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازں آر پی او نے میڈیا نما ئند گا ن سے ملا قا ت کی اور کہا کہ میڈیا ریا ست کا چو تھا ستون ہے جو رائے عا مہ کی تشکیل میں اہم کر دا ر ادا کر تا ہے پولیس اور میڈیا مل کر معا شرہ میں امن و اما ن کے قیا م کے لیے جرا ئم کی بیخ کنی میں اہم کر دا ر ادا کر رہے ہیں ۔

اس کے علاوہ آر پی او محمد اظہر اکرم ڈیرہ حیات خیل والابھکر میں شہید سب انسپکٹر محمد حیات خان کے گھرگئے ۔شہید کو خراجِ تحسین پیش کیا اوردرجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ شہید کے بچوں سے ملے ،تحائف تقسیم کیے۔آ ر پی اوکا کہناتھا کہ شہید کے بچے ہمارے بچے ہیں ۔پولیس اپنے شہداء کے بچوں اور لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی ۔شہید سب انسپکٹر محمد حیات خان نے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کیا ہے۔پورے سرگودھا ریجن اور پنجاب پولیس کو ان کی قربانی پر فخر ہے ۔ شہید زندہ ہوتے ہیں اور آپ سب پولیس فیملی کا حصہ رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :