Live Updates

اعجاز چوہدری نے سینیٹ میں الیکشن کمیشن مخالف پلے کارڈ لہرا دیا

ایبسولوٹلی ناٹ کے بعد اب دوبارہ ایبسولوٹلی یس کا دور شروع ہوگیا ہے ،تحریک انصاف کا احتجاج

جمعرات 4 اگست 2022 20:34

اعجاز چوہدری نے سینیٹ میں الیکشن کمیشن مخالف پلے کارڈ لہرا دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2022ء) تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے ایوان بالا میں الیکشن کمیشن مخالف پلے کارڈ لہرا دیا،انہوں نے شاہراہ دستور کی بندش اور پرآمن احتجاج کو روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی نااہلی قرار دیا ہے۔ جمعرات کے روز ایوان بالا میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت نے شاہراہ دستور کو مکمل طور پر بند کردیا ہے اس حکومت کی حدود صرف اسلام آباد تک رہ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں تمام سیاسی جماعتوں کو احتجاج اور لانگ مارچ کی اجازت تھی حکومت ہوش کے ناخن لے وزیر داخلہ تحریک انصاف کو دھمکیاں دیتے ہیں یہ الفاظ کسی پارلیمنٹرینز کے نہیں ہوسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس ملک نے دہشت گردی کی جنگ می بے پناہ قربانیاں دی ہیں تحریک انصاف کے دور میں ایبسولوٹلی ناٹ کے بعد اب دوبارہ ایبسولوٹلی یس کا دور شروع ہوگیا ہے اور اطلاعات ہیں کہ افغانستان میں ہونے والا ڈرون حملہ پاکستان کے راستے سے گذرا انہوں نے کہاکہ حکومت امریکہ بہادر کے سامنے سجدہ ریز ہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ کس نے یہ اجازت دی ہے کہ یہ سارا کام دوبارہ شروع ہوگیا ہے اور عوام یہ سوال کرتی ہے کہ کس طرح یہ ڈرون گیا ہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ایک ایسے شخص کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہے جس نے تحریک انصاف کے خلاف 8مقدمات میں فیصلہ دیا مگر عدالتوں نے ان کے فیصلے کو مسترد کردیا انہوں نے کہاکہ اگر کسی مقدمے کا گواہ منحرف ہوجائے تو وہ مقدمہ خارج ہوجاتا ہے میڈیا پر بیسیوں لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے تحریک انصاف کو فنڈنگ دی ہے پہلے یہ فارن فنڈنگ کہتے تھے اب ممنوعہ فنڈنگ کہہ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ کس طرح ہوتی ہے یہ سب کو پتہ ہے یہ چینی والا ،یہ پاپڑ والا اور یہ مقصد چپڑاسی منی لانڈرنگ کے ذرائع ہیں انہوں نے کہا کہ عدالت نے کہاہے کہ تینوں جماعتوں کے غیر ملکی فنڈنگ کا فیصلہ ایک ساتھ کیا جائے مگر الیکشن کمیشن نے ایسا نہیں کیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم سپریم کورٹ میں بھی جائیں گے انہوںنے کہاکہ حکومت اپنی ادا?ں پر غور کرے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ کرنے اور لکھنے والے نے بھی اس پر غور نہیں کیا ہے ہم چیف الیکشن کمشنر اور ممبر سندھ کے خلاف جوڈیشیل کمیشن گئے ہیں انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ایک نہیں دو فیصلے کئے ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات