چھ پاکستانیوں پر حرم مدینہ میں توہین کا جرم ثابت

وزیر اعظم پاکستان کے دورہ مدینہ میں حرمت حرم کی توہین کرنے والوں کو سزا سنا دی گئی

irfan khatana عرفان کھٹانہ جمعرات 4 اگست 2022 20:11

چھ پاکستانیوں پر حرم مدینہ میں توہین کا جرم ثابت
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4گست۔2022ء) چھ پاکستانیوں پر حرم مدینہ میں توہین کا جرم ثابت ہونے کے بعد تین پاکستانیوں کو دس دس سال کی سزا سنائی گئی ،تین پاکستانیوں کو آٹھ آٹھ سال کی سزا سنائی گئی،دس سال سزا پانے والوں میں انس  ، ارشاد اور محمد سلیم شامل ہیں ،آٹھ سال کی سزا پانے والوں میں خواجہ لقمان ، محمد افضل  اور غلام محمد شامل ہےمدینہ منورہ کی عدالت نے چھ مجرموں کو بیس بیس ہزار ریال جرمانہ اور موبائل فون بھی ضبط کر لیے،چھ مجرموں پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء کو حرم مدینہ میں بدتمیزی اور توہین حرم  کے باعث جرم ثابت ہونے پرُسزا سنائی ،وفاقی وزراء وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ رمضان المبارک کے آخری ایام میں سرکاری دورے پر مدینہ گئے تھے۔

(جاری ہے)

دو کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے جو عابد شیر علی کے قریبی ساتھی ہیں خواجہ لقمان اور انس .زرائع کے مطابق خواجہ لقمان اور انس کو رہا کروانے کے لیے حکومتی سطح پر سفارت خانہ کو لیٹر بھی لکھا جا چکا ہے ۔