سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، ایک دہشتگرد مارا گیا ، سیاہی عنصر شہید

جمعرات 4 اگست 2022 22:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2022ء) سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں آپریشن کے دور ان ایک دہشت گرد مارا گیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی عنصر علی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نارووال کے 30 سالہ سپاہی عنصر علی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے کلئیرنس آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر کیمطابق سیکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ملک میں دیرپا امن لائیں گی۔