Live Updates

مسجد نبویﷺ واقعے پر پاکستانیوں کو سزائیں، مریم نواز کا ردِعمل آ گیا

اس سزا کا اصل مستحق عمران ہے کیونکہ وہ اس مکروہ پلاننگ کا ماسٹر مائینڈ ہے۔ خیر سزا سے تو اب وہ نہیں بچ سکتا۔ انشاءاللّہ!۔ نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 5 اگست 2022 10:58

مسجد نبویﷺ واقعے پر پاکستانیوں کو سزائیں، مریم نواز کا ردِعمل آ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2022ء) چھ پاکستانیوں کو حرم مدینہ میں توہین کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی گئی۔پاکستانیوں کو سزا ملنے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس سزا کا اصل مستحق عمران ہے کیونکہ وہ اس مکروہ پلاننگ کا ماسٹر مائینڈ ہے۔

خیر سزا سے تو اب وہ نہیں بچ سکتا۔ انشاءاللّہ۔
گذشتہ روز چھ پاکستانیوں پر حرم مدینہ میں توہین کا جرم ثابت ہونے کے بعد تین پاکستانیوں کو دس دس سال کی سزا سنائی گئی ،تین پاکستانیوں کو آٹھ آٹھ سال کی سزا سنائی گئی،دس سال سزا پانے والوں میں انس ، ارشاد اور محمد سلیم شامل ہیں ،آٹھ سال کی سزا پانے والوں میں خواجہ لقمان ، محمد افضل اور غلام محمد شامل ہےمدینہ منورہ کی عدالت نے چھ مجرموں کو بیس بیس ہزار ریال جرمانہ اور موبائل فون بھی ضبط کر لیے،چھ مجرموں پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء کو حرم مدینہ میں بدتمیزی اور توہین حرم کے باعث جرم ثابت ہونے پرُسزا سنائی ،وفاقی وزراء وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ رمضان المبارک کے آخری ایام میں سرکاری دورے پر مدینہ گئے تھے۔

(جاری ہے)

کارکنان کی بڑی تعداد نے حکومتی وفد کا پیچھا کیا، غدارغدار، چور چور کے نعرے لگائے، وزیراعظم اوروفد کے ارکان کوسکیورٹی گارڈ زنے گھیرے میں لیے رکھا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے بازی اس وقت کی جب دورہ سعودی عرب کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ روضہ رسول پر حاضری دینے مسجد نبویﷺ گئے۔ 29 اپریل کو سعودی سفارتخانے نے مسجد نبویﷺ کی بےحرمتی پر کچھ پاکستانیوں کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی تھی۔ ڈائریکٹرانفارمیشن سعودی سفارتخانہ فواد العثمین کا کہنا تھا کہ مسجد نبویؐ پیش آنے والے واقعے پر کچھ پاکستانیوں کیخلاف کاروائی کی گئی، گرفتاریاں قواعد توڑنے پر ہوئی ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات