Live Updates

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کا کیس، پی ٹی آئی رہنما بےگناہ قرار

تفتیشی رپورٹ میں د ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، شفققت محمود ، محمود الرشید ، میاں اسلم اقبال، اعجاز چوہدری دیگر ملزمان کو بےقصور قرار دے دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 5 اگست 2022 11:50

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کا کیس، پی ٹی آئی رہنما بےگناہ قرار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد اور دیگرکو بےقصور قرار دےد یا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، شفققت محمود سمیت دیگر ملزمان کے خلاف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام پر بنے کیس کی سماعت ہوئی۔

آج ہونے والی سماعت میں عدالت نے نامزد ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دے رکھا تھا۔تفتییش افسران نے عدالت کے روبرو ریکارڈ پیش کیا جس کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، شفققت محمود ، محمود الرشید ، میاں اسلم اقبال، اعجاز چوہدری دیگر ملزمان کو بے قصور قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ملزمان تفتیشی رپورٹ میں بے قصور ثابت ہوئے۔ملزمان کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔

جس کے بعد ملزمان کی جانب سے دائر کی گئیں ضمانتیں واپس لے لی گئیں۔اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کی18 رہنمائوں کے خلاف توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں 5 اگست تک توسیع کی تھی عدالت میں پیش نہ ہونے پر اعجاز چوہدری کی عبور ی ضمانت خارج کر دی گئی تھی ۔لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنماوں کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد، حماد اظہر، یاسر گیلانی، زبیر نیازی، عندلیب عباس، جمشید چیمہ، مسرت جمشید چیمہ ، شفقت محمود ،شیخ امتیاز، اسلم اقبال، محمود الرشید، ندیم عباس، مراد راس، اکرم عثمان اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی عبوری ضمانتوںمیں5اگست تک توسیع کرتے ہوئے وکلاء کو حتمی دلائل کیلئے طلب کرلیا ۔ ملزمان نے عدالت میں کیس سے انسداد دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست بھی جمع کروا دی۔عدالت نے زبیر نیازی، شیخ امتیاز، میاں اکرم عثمان اور اعظیم افضال کے شامل تفتیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ ملزمان کو فوری شامل تفتیش کیے جانے کا حکم دیا، جس پر زبیر خان نیازی اور دیگر کے بیانات فوری ریکارڈ کیے گئے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات