امریکا پاسداران انقلاب کو بلیک لسٹ سے نکالنے کے مطالبے پرراضی

جوہری معاہدے کے مذاکرات میں اس ہفتے کے آخر تک ایک معاہدہ طے پا جانا چاہیے،امریکی اہلکار

جمعہ 5 اگست 2022 12:45

امریکا پاسداران انقلاب کو بلیک لسٹ سے نکالنے کے مطالبے پرراضی
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) ایک مغربی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اب پاسداران انقلاب کو دہشت گرد ادارے کی امریکی فہرست سے نکالنے کے اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹنے پر راضی ہوگیا ہے لیکن وہ اب بھی اس بات کی مضبوط ضمانت چاہتا ہے کہ واشنگٹن دوبارہ جوہری معاہدے سے دستبردار نہیں ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویانا میں جوہری معاہدے کے مذاکرات کی بحالی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جوہری معاہدے کے مذاکرات میں اس ہفتے کے آخر تک ایک معاہدہ طے پا جانا چاہیے۔

اگر مذاکرات کاروں میں اتفاق رائے ہو گیا تو وزرائے خارجہ کو ویانا مین مذاکرات کے لیے طلب کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ویانا میں ہونے والی بات چیت جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے حتمی نکات پر اتفاق کرنے کا ایک موقع ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات کے نئے دور کے ممکنہ نتائج کے لیے میری توقعات بہت کم ہیں، کیونکہ مجھے شک ہے کہ ایران مذاکرات کے نئے دور میں دستیاب موقع سے فائدہ اٹھانا چاہے گا۔دوسری جانب امریکی حکومت کے ایک سینیر اہلکار نے ویانا میں ہونے والے جوہری معاہدے کے مذاکرات کی آئندہ میٹنگ کے بارے میں بتایا کہ ہم اس وقت دوبارہ کچھ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اور ہمیں جلد از جلد جان لینا چاہیے کہ آیا معاہدہ ممکن ہے یا نہیں۔