Live Updates

آئندہ چند ہفتوں میں نوازشریف کو پاکستان کے عوام کی خدمت کرتا دیکھ رہا ہوں

عوام نوازشریف کو پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں،نوازشریف پاکستان کے جس ائیرپورٹ پر اتریں گے تو باہر عوام کا ٹھاٹیں مارتا سمندر ہوگا۔وفاقی وزیر جاوید لطیف کی لندن میں میڈیا سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 5 اگست 2022 14:08

آئندہ چند ہفتوں میں نوازشریف کو پاکستان کے عوام کی خدمت کرتا دیکھ رہا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2022ء) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں نوازشریف کو پاکستان کے عوام کی خدمت کرتا دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نوازشریف کو پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔میں بھی نوازشریف کو آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان کے عوام کی خدمت کرتا دیکھ رہا ہوں۔

نوازشریف کا پاکستان میں استقبال کروں گا۔نوازشریف پاکستان کے جس ائیرپورٹ پر اتریں گے تو باہر عوام کا ٹھاٹیں مارتا سمندر ہوگا۔جاوید لطیف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کرپٹ خان کی جماعت کے خلاف فیصلہ آئین و قانون کے مطابق دیا۔حکومت الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف بھی نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے۔

لندن میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب خاندان کے افراد سے ملیں گے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے بھی ملاقات ہوگی۔حمزہ شہباز شریف نجی ائیرلائن سے لندن روانہ ہوئے۔دوسری جانب نواز شریف نے پارٹی کے فیصلوں کا اختیار اپنے پاس رکھ لیا۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مریم نواز کو عمران خان کے خلاف اہم ذمہ داری سونپ دی، ذمہ داری ملنے کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز متحرک ہوگئیں ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے گزشتہ روز پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں نواز شریف کی نمائندگی کی، مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے قائدین کو ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ کو زیادہ سے زیادہ نمایاں کرنے کی ہدایت کر دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات