گزشتہ مالی سال کے دوران اٹلی کو پاکستانی برآمدات میں 40 فیصد اضافہ

جمعہ 5 اگست 2022 17:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2022ء) گزشتہ مالی سال کے دوران اٹلی کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 40.14 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، جولائی تا جون (2021ـ22) کے دوران اٹلی کو مجموعی طور پر 1085.675 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو کہ جولائی تا جون (2020ـ21) کے دوران 774.658 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 40.14 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہیں، اعداد و شمار کے مطابق، جون 2021 کے دوران اٹلی کی برآمدات میں 74.887 ملین ڈالر سے جون 2022 میں 121.206 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 61.85 فیصد اضافہ ہوا۔

جون 2022 میں اٹلی کو برآمدات میں بھی 11.77 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ مئی 2022 میں 108.433 ملین ڈالر کی برآمدات تھیں۔سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، تمام ممالک کو مجموعی طور پر پاکستان کی برآمدات میں بھی بارہ مہینوں میں 26.56 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ 25638.974 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 32450.087 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔دوسری جانب اٹلی سے اس عرصے کے دوران 770.439 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال 568.022 ملین ڈالر تھیں جو کہ زیر جائزہ مالی سال کے دوران 35.63 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہیں۔