اساتذہ و طلبہ کے مطالعاتی دورے

جمعہ 5 اگست 2022 17:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2022ء) گورنمنٹ مقبول عام ہائی سکول جی او آر ون لاہور کے طلبااور اساتذہ نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظم لاہور اور پروفیسر سکولز مین بازار بھوبتیاں رائیونڈ روڈ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے ایوانِ قائداعظم شاہراہِ نظریہ پاکستان جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ خواجہ سعید، گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول اسلامیہ پارک اور گورنمنٹ بوائز سکول دینا ناتھ مرکز نیاز بیگ کا دورہ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعدادٰ250تھی۔