Live Updates

کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ملک ظہیر عباس کھوکھر

جمعہ 5 اگست 2022 18:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک ظہیر عباس کھوکھر نے کہا ہے کہ پا نچ اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتی ہے، کشمیری اور فلسطینی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کا خصوصی سٹیٹس ختم کرنے کے بھارتی اقدامات کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں، جینواکنونشن سمیت عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے ،کشمیری اور فلسطینی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین زندہ انسانوں کی جیل ہیں ،بھارت اور اسرائیل کشمیریوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہے ہیں، مظلوم عوام کے بنیادی انسانی حقوق سلب کررکھے ہیں مگر عالمی برادری کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات