دنیا بھرمیں کشمیریوں نے یوم استحصال منایا،بھارتی فوجیوں نے 05 اگست 2019 سے اب تک 663 کشمیری شہید کیے
جمعہ 5 اگست 2022 22:37
(جاری ہے)
سرینگر اور دیگر علاقوں میں لوگوں نے بھارتی فورسز اہلکاروں کی بھاری موجودگی کے باوجود اپنے وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف اپنی ناراضگی کے اظہار کے لیے سیاہ پرچم لہرائے۔
انتظامیہ نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو تالہ لگا دیا اور لوگوں کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ دکانداروں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے گزشتہ روز بازاروں کا دورہ کیا اور انہیں تنبیہ کی کہ وہ اپنی دکانیں اور کاروبار کھلے رکھیں اور ہڑتال کرنے سے گریز کریں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے ایک بیان میں فسطائی بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ طاقت کا گھمنڈ چھوڑ دے اور نوشتہ دیوار پڑھ لے کہ کشمیری عوام کبھی بھی بھارتی فوجی طاقت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ بیان میں کہا گیاکہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات تنازعہ کشمیر کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔دریں اثنا، کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے 05 اگست 2019 سے اب تک 663 کشمیریوں کو شہید کیاہے ۔ فوجیوں نے آج بھی ایک نوجوان کو شہید کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں پرامن مظاہرین پر بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی وجہ سے کم از کم 2 ہزار 2سو 78 افراد شدید زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ فوجیوں نے اس عرصے میں 1ہزار93 سے زائد مکانات اوردیگر عمارتوں کو نقصان پہنچایا، 125 خواتین کی بے حرمتی کی اور 17ہزار9سو93 افراد کو گرفتار کیا۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی بھارتی اقدامات کے خلاف پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے ہمراہ آج سری نگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے نعرے لگائے اور 5 اگست کو یوم سیاہ قرار دیا۔ انہوں نے تنازعہ کشمیر کے حل اور بھارتی جیلوں سے کشمیری سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ علی محمد ساگر، شیخ مصطفی کمال، ناصر اسلم وانی اور حسنین مسعودی سمیت نیشنل کانفرنس کے رہنمائوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ 5 اگست کو ہمیشہ اس دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا جب کشمیر کے لوگوں کے حقوق اور وقار کو غیر قانونی طور پر چھینا گیا تھا۔ادھر مقبوضہ جموںوکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے آج اسلام آباد، پشاور، لاہور، کوئٹہ، کراچی، مظفرآباد اور پاکستان اور آزاد جموںوکشمیر کے دیگر حصوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ، پاسبان حریت اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام منعقدہ ان تقریبات کے شرکاءنے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مودی حکومت کو مقبوضہ علاقے کے نہتے لوگوں پر مظالم ڈھانے پر جوابدہ بنائے۔ برسلز اور برمنگھم سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں سیمینارز، ویبنارز، کانفرنسز اور احتجاجی مظاہروں سمیت مختلف پروگرام منعقد کیے گئے جن میں مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کی حالت زار کو اجاگر کیا گیا جو گزشتہ کئی دہائیوں سے بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں۔اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے جدہ میں ایک بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ بیان میں نریندرر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے5 اگست 2019 اور اسکے بعد کے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لینے پر زور دیاگیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.