اسلام آباد،میٹرو اسٹیشن پرسنیچنگ کی واردات،ملزمان قائداعظم یونیورسٹی کی طالبہ سے موبائل فون چھین کر فرار

جمعہ 5 اگست 2022 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2022ء) تھانہ کوہسار کے علاقہ سیونتھ ایونیو بلیوایریا میں واقع میٹرو اسٹیشن پرسنیچنگ کی واردات کے دوران دو ملزمان بس کے انتظار میں موجود قائداعظم یونیورسٹی کی طالبہ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس تھانہ کوہسار نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

مدعیہ مقدمہ حفصہ خلیل نے پولیس کو بتایاکہ میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد ہاسٹل میں رہتی ہوں۔

4اگست کو دن دو بج کر بیس منٹ پر میں میٹروسٹاپ سیونتھ ایونیو بس کے انتظار میں کھڑی تھی کہ وہاں ایک نوجوان جس کی عمر بیس سے پچیس سال کے درمیان تھی میرے قریب آیا اور میرا موبائل فون چھین کر بھاگتے ہوئے اپنے ساتھی جوکچھ فاصلے پر بائیک پر موجود تھا کے ہمراہ بائیک پر فرار ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔۔۔۔۔ظفر ملک