Live Updates

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا قومی اسمبلی کے 9حلقوں میں خود الیکشن لڑنےکا فیصلہ

موجودہ حکمرانوں کا ہر میدان میں مقابلہ کروں گا، الیکشن رواں سال ہوں گے لیکن یہ مجھے سنگل آؤٹ کرنا چاہتے ہیں۔ سینئر صحافیوں اور اینکرز سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 5 اگست 2022 19:53

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا قومی اسمبلی کے 9حلقوں میں خود الیکشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا ہر میدان میں مقابلہ کروں گا۔ اے آروائی نیو زکے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں اور اینکرز سے ملاقات میں بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن رواں سال ہوں گے لیکن یہ مجھے سنگل آؤٹ کرنا چاہتے ہیں، موجودہ حکمرانوں کا ہر میدان میں مقابلہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں خود الیکشن لڑوں گا۔ یاد رہے قومی اسمبلی کے نو حلقوں میں ضمنی الیکشن 25 ستمبر کو ہوں گے، اسپیکر قومی اسمبلی نے 9 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کیے تھے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب این اے 22 مردان 3 ، این اے 24 چارسدہ 2، این اے 31 پشاور5 ، این اے 45 کرم 1، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب 2، این اے 237 ملیر 2، این اے 239 کراچی 1 اور این اے 246 کراچی جنوبی 1 میں ہوگا۔

ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو ہو گی جب کہ کاغذات نامزدگی 10 اگست سے 13 اگست تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کرے گا۔دوسری جانب توشہ خانہ ریفرنس، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے، نوٹس میں عمران خان کو 18اگست کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے، نااہلی ریفرنس میں عمران خان پر توشہ خانہ کے تحفے گوشوارے میں ظاہر نہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات