پشاور ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی اظہاریکجہتی کشمیربارے ریلیاں

جمعہ 5 اگست 2022 23:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2022ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے 5 اگست یوم استحصال کے روزسیکرٹری ایڈمنسٹریشن شاہد سہیل خان کی قیادت میں خیبر بازار جبکہ ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی قیادت میں یونیورسٹی روڈ پر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریلیوں میں ایڈیشنل سیکرٹری حبیب اللہ،ڈین خیبر میڈیکل کالج ڈاکٹر محمود اورنگزیب، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سلیم ایوبی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی، آل پارٹی حریت کانفرنس کے راہنما ئوں میاں غلام داود اور عبدالمجید لون، مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ملک مہر الٰہی اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شرکاءکا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ایک دن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور رنگ لائے گی۔کشمیریوں پر بھارتی افواج نے ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں اور کشمیری پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں لیکن بھارت کو یہ منظور نہیں ہم کشمیری عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔