کابل میں الظواہری کی ہلاکت: سوال ہی پیدانہیں ہوتا پاکستان کی زمین استعمال ہوئی ہو، ترجمان پاک فوج

وزارت خارجہ کی وضاحت کے بعدکسی بیان کا تٴْک نہیں بنتا، ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد منفی پروپیگنڈے سے ادارے اور شہدا کے لواحقین کو دکھ اور تکلیف ہوئی، میجرجنرل بابرافتخار

جمعہ 5 اگست 2022 21:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کے حوالے سے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کی وضاحت کے بعدکسی بیان کا تٴْک نہیں بنتا، ایمن الظواہری پر حملے کے حوالے سے سوال ہی پیدانہیں ہوتا کہ پاکستان کی زمین استعمال ہوئی ہو۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ یکم اگست کو ہیلی کاپٹرکا افسوسناک حادثہ ہوا، ہیلی کاپٹر فلڈ ریلیف کی کارروائیوں میں مصروف تھا اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی خود فلڈ ریلیف کی نگرانی کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے قریب موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا اور یکم اگست کے بعد سے ہم سب کرب سیگزر رہے تھے، اس بیان کی وجہ یہ ہے اس سانحے کے بعد سوشل میڈیا پر غلط اور لغو پروپیگنڈا ہوا، یہ پروپیگنڈا اور اس طرح کی قیاس آرائیاں کرنا بہت ہی حساس تھا، اس پروپیگنڈے سے ادارے اور شہدا کے لواحقین کو دکھ اور تکلیف ہوئی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج نے کہاکہ پوری قوم شہداکے ساتھ کھڑی ہے، قوم کاجتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے، سوشل میڈیاپرمنفی پروپیگنڈا شروع ہوجاتا ہے، یہ نہیں ہونا چاہیے، ایسے عناصر کو مستردکرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کی باتیں منفی تاثر کے زمرے میں آتی ہیں، یہ رویہ قطعی طور پر قابل قبول نہیں، اس کی ہر فورم پر حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عالمی دہشتگرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ کی ہلاکت کے حوالے سے ترجمان پاک فوج نے کہاکہ ایمن الظواہری واقعے پروزارت خارجہ نیبہت واضح بیان جاری کردیاہے جس کے بعد سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پاکستان کی زمین استعمال ہوئی ہو۔انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیوں اور اس طرح کی چیزوں سے اجتناب کرنا چاہیے جس کا جو دل کرتا ہے وہ سوشل میڈیا پر لکھ دیتا ہے، بیجاقسم کا بیان دیا جاتا ہے جس کے کوئی ثبوت نہیں ہوتے اور اس کا نقصان صرف اور صرف ملک اور قوم کا ہوتا ہے۔میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھاکہ وزارت خارجہ کی وضاحت کے بعد بار بار کسی بیان کی تٴْک نہیں بنتی۔