یوم استحصال کے موقع پر انفارمیشن سروس اکیڈمی میں پینل مباحثہ کا انعقاد، تنازعہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے، ماہرین کا اظہار خیال
جمعہ 5 اگست 2022 21:50
(جاری ہے)
سابق خارجہ سیکرٹری ریاض محمد خان نے مسئلہ کے بنیادی اسباب پر روشنی ڈالتے ہوئے کشمیر کو 1947 کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کیلئے کشمیر صرف اصولی مؤقف کا معاملہ ہی نہیں بلکہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ان کی دلی اور جذباتی وابستگی بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا تاریخی مؤقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور شملہ معاہدہ کی دو مضبوط بنیادوں پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مودی کی قیادت میں بی جے پی کی حکومت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے عمل کی بحالی کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا کشمیر کی خودمختاری اور آزادی پر مؤقف مختلف ہے۔ انہوں نے ان دلائل کے ساتھ اپنی بات کا اختتام کیا کہ مسئلہ کشمیر کیلئے مؤثر انداز میں آواز بلند کرنے کیلئے پاکستان کو سیاسی ہم آہنگی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان طاقت کے توازن کے فرق کی طرف اشارہ کیا اور سوال اٹھایا کہ اس میں بتدریج اضافہ کیوں ہوا ہے اور اپنا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ پاکستانی مغرب اور جدیدیت کے بارے میں الجھن کا شکار ہیں، ہمیں تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ محض کسی کے عقیدہ کی بنیاد پر ترقی حاصل نہیں کی جا سکتی۔ قائداعظم یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر منور حسین نے تنازعہ کشمیر کے حوالے سے بین الاقومی تعلقات کے افکار اور طاقت کے پہلوؤں کا علمی انداز میں جائزہ لیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ مختلف مکاتب فکر کے بنیادی اصول بین الاقومی معاشرے کے خواص ہوتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کشمیر بین الاقوامی معاشرہ کا حصہ نہیں ہے؟ انہوں نے اس حوالے سے بھارت میں بی جے پی کی حکومت کی طرف سے لسانی اور مذہبی اقلیتوں کی حالت زار اور ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ دلتوں، سکھوں اور ناگالینڈ کے لوگوں سے جس طرح کا سلوک روا رکھا جاتا ہے وہ کسی بھی ڈھکا چھپا نہیں، جمہوریت کے تصورات کو روندا جا رہا ہے۔ انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا کہ وہ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرے کیونکہ طاقت کے کئی مراکز ابھرنے کے نتیجے میں ''پاور ویکیوم'' پیدا ہوا۔ قبل ازیں آئی ایس اے کی ارفع رزاق نے 5 اگست 2019 کے اقدامات کے نتیجے میں کشمیر میں سیاسی و سماجی تبدیلیوں کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے ان تبدیلیوں کے بعد پاکستان کی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔مزید قومی خبریں
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.