ایل ڈی اے کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن ،متعددغیرقانونی عمارتیں مسمار

جمعہ 5 اگست 2022 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2022ء) لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل عامر احمد خان نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے کی حدود میں کسی قسم کی غیرقانونی تعمیراتی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیاجائے گااورغیرقانونی تعمیرا ت کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا ۔دریں اثناڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کی ہدایت پرٹاو ن پلاننگ زون سیون نے فیروز پور روڈ اور قائداعظم ٹاون میں آپریشن کر کے متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار اور سربمہرکر دیں۔

ایل ڈی اے کے عملے نے فیروز پور روڈ،کاہنہ سٹاپ کے قریب تہہ خانے کی غیر قانونی تعمیر مسمارکر دی۔ صوئے آصل سٹاپ ،فیروز پور روڈ کے قریب غیر قانونی تعمیر مسمار کر دی۔شاہد ٹاو ن ،فیروز پور روڈ میں غیر قانونی کمرشل تعمیرمسمار کردی۔

(جاری ہے)

فیروز پور روڈپر واقع نشترا سٹیشن کے قریب غیر قانونی تعمیر مسمار کردی۔کاہنہ سٹاپ کے قریب غیر قانونی کمرشل سٹور کو سربمہر کر دیا۔

پلاٹ نمبر 87 اے وینس ہاو سنگ سکیم پر غیر قانونی تعمیر/ غیرقانونی سب ڈویژن کرنے پر مسمارکر دیا۔پلاٹ نمبر 35 بی وینس ہاو سنگ سکیم پر غیر قانونی تعمیرات/ غیرقانونی سب ڈویژن کر نے پر مسمارکر دیا۔ پلاٹ نمبر341-12بی ون قائد اعظم ٹاو ن کے غیر قانونی کمرشل استعمال پر سربمہرکر دیا۔ پلاٹ نمبر470-2بی ٹو قائد اعظم ٹاو ن کے غیر قانونی کمرشل استعمال پر سربمہرکر دیا۔

پلاٹ نمبر355-13بی ون قائد اعظم ٹاو ن کے غیر قانونی کمرشل استعمال پر سربمہرکر دیا۔پلاٹ نمبر10-1بی ون قائد اعظم ٹاو ن کے غیر قانونی کمرشل استعمال پر سربمہرکر دیا۔پلاٹ نمبر64-9بی ون قائد اعظم ٹاو ن کے غیر قانونی کمرشل استعمال پر سربمہرکر دیا۔آپریشن کی نگرانی چیف ٹاون پلانر شکیل انجم منہاس اور ڈائریکٹر ٹان پلاننگ زون سیون عائشہ مطاہر نے کی۔ آپریشن کے دوران انفورسمنٹ ونگ اور پولیس کی نفری بھی ہمراہ تھی۔چیف ٹان پلانرشکیل انجم منہاس نے کہا کہ غیرقانونی تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کی اطلاع ملتے ہی ان کی خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔