جموں وکشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے،کشمیری عوام نے بھارتی دہشتگردی کیخلاف بھرپور انداز میں استقامت کا مظاہرہ کیا ہے،قاضی محمود الحسن اشرف

لاکھوں شہداء کی قربانیوں کی بدولت ریاست جموں و کشمیر جلد آزادہو گی،پاکستان کی حکومت ،سیاسی زعماء کارویہ کشمیر کے معاملے میںانتہائی افسو ناک ہے،امیر آل جموں کشمیر جمعیت علماء اسلام

ہفتہ 6 اگست 2022 16:41

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) آل جموں کشمیر جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا قاضی محمود الحسن اشرف نے کہا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے،کشمیری عوام نے بھارتی دہشتگردی کے خلاف بھرپور انداز میں استقامت کا مظاہرہ کیا ہے، لاکھوں شہداء کی قربانیوں کی بدولت ریاست جموں و کشمیر جلد آزادہو گی ۔

پاکستان کی حکومت اور سیاسی زعماء کارویہ کشمیر کے معاملے میںانتہائی افسوس ناک ہے۔5اگست 2019کے بھارتی اقدامات کو کشمیری عوام نے مسترد کردیا ہے۔ پاکستان میں بھارتی دہشتگردحکومت کے نقش قدم پرچل کر15ویںآئینی ترمیم لانے والے بھی ناکام ہونگے ۔وزیراعظم آزاد کشمیر AJK JUI کے ساتھ کیے گئے معائدہ پر اخلاص کے ساتھ عمل درآمد کروائیں اورزیادہ وقت آزاد کشمیرکے عوام کو دیں بجٹ اجلاس میں کیے گئے اعلانات پر فوری طور پر عملدرآمد درآمد کروائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام کے قائدین امیر مولانا قاضی محمود الحسن اشرف ،سینئر نائب امیر وچیرمین رابطہ کمیٹیAJK JUIرکن قانون ساز اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری مولانا محمد مظہر سعید شاہ، جنرل سیکرٹری مولانا عبد المالک صدیقی ایڈووکیٹ، سیکرٹری اطلاعات مولانا حافظ عتیق الرحمن اعوان، سواد اعظم اہل السنت والجماعت آزاد کشمیر کے امیر مولانا مفتی محمد اختر، ناظم اعلیٰ مولانا قاضی منظور الحسن ،ضلع بھمبر کے امیر مولانا سیف الرحمان کشمیری ،ضلع کوٹلی کے امیر مولا نا حافظ عبد الرشید ، مولانا خورشید اکبر ، مولانا عبدالطیف، مولانا مفتی ابرار احمد، مولانا عمر فاروق، مولانا عبدالشکور حقانی،مولانا قاری ظریف احمد عباسی، اور دیگر مرکزی و ضلعی رہنمائوں کی طرف سے آزاد کشمیراور پاکستان کے مختلف علاقوں اور مقامات پر یویکجہتی کشمیر ویوم مذمت بھارت، کی تقریبات اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام کے قائدین اور اکابرین علامہ محمد انور شاہ کشمیری رحمة اللہ علیہ ،میر واعظ کشمیر حضرت مولانا محمد یوسف شاہ صاحب اوران کے دیگر متعلقین نے تحریک آزادی ہند ،تحریک قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کیلئے بھی گرانقدرخدمات انجام دیںہیں۔ 8اگست سے ہفتہ استحکام پاکستان کے طور پر بھی ریاست میں پروگرامات کاانعقاد مقامی اور ضلعی تنظیمات کی طرف سے بھی کیا جاے گا۔

انھوں نے کہا پاکستان کے غیر منتخب مشیر امور کشمیر کوآزاد کشمیر کے آئین میں تبدیلی کے لیے متوازی عبوری آئین پیش کرنے کاکوی اختیانہیں ہے۔ اس قسم کے غیرذمہ دارنہ اقدامات نظریہ پاکستان اور مصور پاکستان علامہ اقبال مرحوم اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ بھی غداری کے مترادف ہیں۔ انہوں نے تحریک آزاد کشمیر اور وحدت کشمیر کیلئے تمام دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کو ایک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہونے اور کشمیر لبریشن الائنس کو بحال اور فعال کرنے اور کشمیر لبریشن سیل کو محدود کرنے کے بجائے تحریک آزاد ی کے تقاضوں کے مطابق مزید بہتر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کہا 05 اگست 2019سے اب تک 45لاکھ سے زائد دہشت گرد جموں کشمیر میں آباد کر کے ریاست جمو ں و کشمیر کے مسلم اکثریت کو اقلیت سے تبدیل کرنے کے مجرمانہ عمل پر حکومت پاکستان اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے ریاست کی تمام دینی جماعتوں اور تحریک آزاد ی کیلئے یکساں فکر رکھنے والو ں کو بلدیاتی انتخابات میں انتخابی نشان چنار کا درخت جو کشمیر کا قومی درخت بھی ہے پر مشترکہ امیدوار کھڑے کرنے اور نوجوان ،باکردار اور دینی سوچ اور فکر والے امیدواران کو میدان میں لانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔