تمباکوکی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر30 فیصدکی نموریکارڈ

ہفتہ 6 اگست 2022 16:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2022ء) تمباکوکی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر30 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2022 میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو46.82 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جومالی سال 2021 کے مقابلہ میں 30 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2021 میں تمباکوکی برآمدات کاحجم 36.10 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جون میں تمباکوکی برآمدات کاحجم 2.40 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو مئی میں 2.96 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جون میں 3.38 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2020 میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو35.42 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :