Live Updates

وزارت اطلاعات نے میری خصوص ہدایت پر قومی ترانہ کو نئے میوزک آلات پر ریکارڈ کرنے کا پراجیکٹ مکمل کر لیا ہے، فواد چوہدری

ہفتہ 6 اگست 2022 18:31

وزارت اطلاعات نے میری خصوص ہدایت پر قومی ترانہ کو نئے میوزک آلات پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) سابق وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے وزارت اطلاعات نے میری خصوص ہدایت پر قومی ترانہ کو نئے میوزک آلات پر ریکارڈ کرنے کا پراجیکٹ مکمل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 14 اگست کو اس قومی ترانے کا اجراء ہو گا،پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے زیادہ تر پروگرام اس حکومت نے منسوخ کر دئیے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ تحریک انصاف اپنے صوبوں میں 75 ویں سالگرہ حقیقی آزادی کے تصور کے تحت بھرپور طریقے سے منائیگی۔ سابق وزیر نے کہاکہ بدقسمتی ہے کہ ملک 75 ویں سالگرہ پر امپورٹڈ حکومت کے زیر تسلط ہے،ہمیں جدوجہد کو تیز کرنا ہے اور اگلے تیس دنوں میں اس حکومت سے نجات حاصل کرنی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات