ضمنی انتخابات،قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدوروں کی فہرست جاری

ہفتہ 6 اگست 2022 20:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2022ء) الیکشن کمیشن نے قومی سمبلی کے ایک او رصوبائی اسمبلی کے دو حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میںکاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدوروں کی فہرست جاری کر دی ۔ریٹرننگ افسراننے این اے 157، پی پی 139 اور 241 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواران کی فہرست جاری کی ۔

(جاری ہے)

این اے 157 ملتان سے علی موسی گیلانی سمیت 12 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

پی پی 139 شیخوپورہ سے محمد ابوبکر بنگو سمیت 18 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائیجبکہ پی پی 241 بہاولنگر میں 20 امیدواران نے 24 کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ان حلقوں میں 11 ستمبر کو ضمنی انتخاب منعقد کیا جائے گا۔ این اے 108 فیصل آباد اور این اے 118 ننکانہ صاحب کے لئے ریٹرننگ افسران نے پبلک نوٹس جاری کر دیا۔پی پی 209 خانیوال میں 11 اگست کو ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔