Live Updates

سرحد چیمبرکا حکومت کی جانب سے ریلیٹرز اور دکانداروں پرمقررہ فکسڈ ٹیکس واپس لینے کا خیر مقدم

حکومت ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے نئے ٹیکس گزاروں کو تلاش کریں ناکہ موجودہ ٹیکس گزاروں پر اضافی بوجھ ڈالیں،خورشیداحمد

ہفتہ 6 اگست 2022 21:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی حکومت کی جانب سے ریلیٹرز اور دکانداروں پر ایک سال کے لئے بجلی کے بلوں کے ذریعے عائد کئے گئے مقررہ فکسڈ ٹیکس کوواپس لینے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے نئے ٹیکس گزاروں کو تلاش کریں ناکہ موجودہ ٹیکس گزاروں پر اضافی بوجھ ڈالیں ۔

تاجر برادری ملک کی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ان کو سہولیات اور مراعات دی جائیں نا کہ اضافی ٹیکسوں کے نفاذ ارکاروبار دشمن پالیسیوں کے نفاذ سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کریں۔ گذشتہ روز سرحد چیمبر کے صدر حسنین خورشید احمد ،ْ سینئر نائب صدر عمران خان اور نائب صدر جاوید اختر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ تاجروں سے کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں وفاقی حکومت نے بجلی بلوں پر فکسڈ ٹیکس کو ایک سال تک موخر کردیا ہے جو کہ ایک خوش آئند اور قابل تعریف اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کاروبار دوست پالیسی سے ملکی معیشت میں استحکام آئے گا ۔ سرحد چیمبر کے سینئر عہدیداران نے مزید کہا کہ تاجر برادری بروقت تمام ٹیکسوں کی ادائیگی کو یقینی بنا رہی ہے تاہم انہوں نے بزنس کمیونٹی کسی صورت بھی ڈبل ٹیکسیشن کو برداشت نہیں کریں گی اور اس کے خلاف بھرپور مزاحمت اور احتجاج کریں گی ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ نئے ٹیکسوں اورمعاشی پالیسیوں کے نفاذ سے قبل بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ حکومت ،ْ متعلقہ اداروں اور تاجروں کے درمیان چیلنج پیدا ہونے سے بچا جاسکے ۔

سرحد چیمبر کے سینئر عہدیداروں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواکی تاجر برادری جو کہ پہلے دہشت گردی کا شکار رہی ہے اور اب کورونا وائرس کی وباء سے کافی مشکلات سے دوچار ہے حکومت کو چاہئے کہ انہیں مراعات ،ْ سہولیات اور داد رسی کریں تاکہ ایسی پالیسیوں اور اقدامات کے نتیجہ میں ملک کی معیشت کو استحکام دینے کے ساتھ ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن کیاجاسکے ۔

سرحد چیمبر کے صدرحسنین خورشید احمد نے اس موقع پر حکومت سے بجلی ،ْ گیس اور پٹرولیم کے نرخوں کوحالیہ اضافہ پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنعتوں اور کاروباری مراکز کو بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی پر زور دیا ۔ سرحد چیمبر کے صدر حسنین خورشید نے کہا کہ سرحدچیمبر نے حکومت کی کاروباردوست پالیسی کی ہمیشہ سے تائید کی ہے اور سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ملک کی معیشت کے استحکام کے لئے حکومت مستقبل میں بھی بزنس فرینڈلی پالیسیوں کو اپنائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات