Live Updates

عمران خان جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مذاق بنا رہے ہیں ان کا ذہنی توازن بگڑ گیا ، علاج کی ضرورت ہے،مولا بخش چانڈیو

ایک دن اعلان کیا 9 حلقوں پر ضمنی انتخابات میں خود امیدوار ہوں گیدوسرے دن ضمنی الیکشن رکوانے عدالت پہنچ گئے،پیپلز پارٹی عمران خان کی منفی سیاست کو ناکام بنائے گی، بیان

ہفتہ 6 اگست 2022 21:26

عمران خان جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مذاق بنا رہے ہیں ان کا ذہنی توازن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مذاق بنا رہے ہیں ان کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے انہیں علاج کی ضرورت ہے ایک دن اعلان کیا کہ 9 حلقوں پر ضمنی انتخابات میں عمران خان خود امیدوار ہوں گیدوسرے دن ضمنی الیکشن رکوانے عدالت پہنچ گئے، سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ہر سیاسی معاملہ عدالت اور دیگر غیر منتخب اداروں میں لے جا کر ان کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں یہ ایک ڈھونگی ٹولہ ہے جس نے پکڑے جانے سے پہلے خود ہی شور مچانا شروع کر دیا آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں پہلی تقریر میں کہا تھا کہ عمران خان اپنے وزن سے خود کرے گا،عمران خان گر چکے ان کی نفرت کی سیاست اپنی موت آپ مر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ چیئرمن بلاول نے کہا تھا کہ عمران خان کی حکومت ہی نہیں سیاست بھی ختم ہو جائے گی کچھ "سہولت کاروں" نے عمران خان کے جرائم پر پردہ ڈال رکھا تھا اب جب وہ سرپرستی نہیں رہی تو ایک ایک چوری پکڑی جا رہی ہے،اب اپنی سیاست ختم ہوتے دیکھ کر عمران خان نظام کے درپے ہیں پیپلز پارٹی عمران خان کی منفی سیاست کو ناکام بنائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات