لاہور ہائیکورٹ ، موسم گرما کی تعطیلات کے ساتویں ہفتے کا ججز روسٹر جاری

ہفتہ 6 اگست 2022 21:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2022ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد موسم گرما کی تعطیلات کے ساتویں ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا،اطلاق 15 اگست سے ہوگا،دوڈویژن بنچ جبکہ پانچ سنگل بنچ کیسز کی سماعت کیلئے تشکیل دیئے گئے ہیں، ان میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ اورجسٹس امجد رفیق وجسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے، ڈویژن بنچز تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرینگے،تمام جج سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی کام کریں گے۔