لاہور ہائیکورٹ ،موسم گرما کی تعطیلات کے ساتویں ہفتے کا ججز روسٹر جاری ،اطلاق 15 اگست سے ہوگا

ہفتہ 6 اگست 2022 21:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2022ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد موسم گرما کی تعطیلات کے ساتویں ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا، اطلاق 15 اگست سے ہوگا،دو ڈو یڑن بنچز جبکہ پانچ سنگل بنچ کیسز کی سماعت کیلئے تشکیل دیئے گئے ہیں، ان میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ،جسٹس امجد رفیق اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے، ڈویڑن بنچز تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرینگے،تمام جج سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی کام کریں گے۔