Live Updates

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس ، وزیراطلاعات نے پی ٹی آئی کے چار ملازمین کی تصاویر دکھا دیں

ہفتہ 6 اگست 2022 22:13

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس ، وزیراطلاعات نے پی ٹی آئی کے چار ملازمین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے چار ملازمین کی تصاویر دکھا دیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ کی دستخطوں کے ساتھ وصولیاں ہوئی ہیں ۔ انہوںے کہاکہ عمران خان کے چہرے سے صادق اور امین کا میک اپ اتر چکا ہے،عمران خان ہر کالے دھن کو سفید کرتے رہے،انہوں نے خیرات کو اپنے کالے دھن میں استعمال کیا،تحریک انصاف فارن کارپوریشن ثابت ہوئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات