Live Updates

ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان صادق وامین نہیں رہے ،ملک سمندرخان کاسی ایڈووکیٹ

ہفتہ 6 اگست 2022 22:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2022ء) ممتازقوم پرست سیاسی رہنما ء ملک سمندرخان کاسی ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق فیصلے کے بعد عمران خان صادق وامین نہیں رہے سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کے بعد جس شخص کو مسلط کیاگیا اب اس سے جان چھڑانے کی کوششیں کی جارہی ہے عمران خان نے ممنوعہ فنڈز لیکر نہ صرف اکائونٹس چھپائے بلکہ جعلی حلف نامہ بھی جمع کرایاملک میں انارکی پھیلانے والا آج ایک بارپھر لوگوں میں کشت وخون چاہتاہے عوام کو 2018ء کے انتخابات میں سبز باغ دکھا کر کھوکھلے نعروں کے ذریعے اقتدار میں آنے والے سلیکٹڈ نے 4سال تک ملک کا بیڑہ غرق کیا اقتدار سے نکانے کے بعد ذہنی توازن کھوچکے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور بلا امتیاز رنگ نسل اور تفریق احساب کتاب کرکے نیب کے ذریعے احتساب کرکے عوام کا لوٹا ہوا پیسا وطن واپس لا کر عوام کے ترقی اور خوشحالی پر خرچ کیاجائے ،عمران نیازی نے اپنے سیاسی مخالفین مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف اور حمزہ شہباز اور مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیر اعظم خاقان عباسی اور دیگر رہنماں اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایالیکن عمران خان کو اس میں بھی منہ کی کھانی پڑی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات