Live Updates

صوبائی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے کئی اراکین اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ،نجم الدین

فیصدممبران عنقریب فارورڈبلاک بناکر موجودہ صوبائی حکومت کا خاتمہ کرینگے اور اپوزیشن جماعتوں کے تعاون سے صوبے میں نئی حکومت قائم کرینگے،صدر پیپلزپارٹی

ہفتہ 6 اگست 2022 22:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرنجم الدین خان نے کہاہے کہ صوبائی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے کئی اراکین اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ،51فیصدممبران عنقریب فارورڈبلاک بناکر موجودہ صوبائی حکومت کا خاتمہ کرینگے اور اپوزیشن جماعتوں کے تعاون سے صوبے میں نئی حکومت قائم کرینگے اور وزیراعلیٰ کاتعلق بھی فارورڈبلاک سے ہی ہوگا صوبائی کابینہ اجلاس کے بعد سیکرٹری اطلاعات امجدآفریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی صدرنجم الدین نے کہاکہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ان میں فارورڈ بلاک بن رہا ہے اور گزشتہ روز ان کا ایک ایم پی اے بھی حکومت کے خلاف بول پڑا۔

ہمارے یعنی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کا رابطہ ہے فارورڈ بلاک اپنا وزیراعلی کا امیدوار لے آئیں گے ہم اس کی تھوڑی مدد کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک کی تباہی میں عمران خان حکومت کا مکمل ہاتھ ہے بہت جلد اس آدمی کو اپنے انجام تک پہنچانا ہے،صوبے میں اداروں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ سب کو پتہ ہے جس شخص کو صادق اور آمین کا لقب ملا تھا وہ سے بڑا چور نکلا۔

سپریم کورٹ اور وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے عمران خان کے خلاف سخت ایکشن لیں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر خود نہیں ان کا بیٹا جے یو آئی میں چلا گیا ہے اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی نے کہاکہ عمران خان ریجیم چینج کی بات کرتے ہیں وزیراعلی امریکہ سفیر سے ملاقات کرتے ہیں امریکہ کے سفیر سے صوبائی حکومت گاڑیاں لیتی ہے یہ خان صاحب کا یہ دہرا معیار ہے۔

امجد آفریدی نے کہاکہ 2021 سے اب تک شمار کرلیں پولیس پر کتنے حملے ہوئے، 2021 میں 53 اور 2022 میں 63 پولیس اہلکار دہشتگردوں کے حملوں میں شہید ہوئے پولیس ایکٹ 2017 کو فوری طور پر ختم کیاجائے انہوں نے مزید کہاکہ ہسپتالوں کے بعد اب سرکاری سکولوں کی بھی نجکاری کی جارہی ہے بلدیاتی انتخابات کے بعد اختیارات دینے کی بجائے سرکاری افسران کو اختیارات دیئے گئے 18 لاکھ بدعنوانی پر عمران خان نے سابق حکومت میں محمود خان کو سپورٹس منسٹری سے ہٹایا تھابی آرٹی،مالم جبہ اوربلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے جبکہ حکومت بی آرٹی کی تحقیقات کے خلاف عدالتی سٹے کے پیچھے چھپی ہوئی ہے اگر یہ اتنا ایماندار ہے تو پھر سپریم کورٹ میں سٹے کے پیچھے کیوں چھپتے ہیں۔

سپریم کورٹ اگر کیس نہیں کھولتا تو ہم پر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔ چیئرمین نیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بی آرٹی میں بدعنوانی کی تحقیقات سمیت بلین ٹری سونامی اور مالم جبہ سکینڈل کے بندفائلزدوبارہ کھولے جائیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات