کراچی، صدر بم دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

ہفتہ 6 اگست 2022 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) سی ٹی ڈی پولیس نے صدر بم دھماکے کے الزام میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسلحہ، بارود اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا۔ہفتے کو سی ٹی ڈی پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک دہشت گرد کراچی کے علاقے حب ریور روڈ پر پہنچا ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مارکر شیراز احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ، بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے صدر بم دھماکے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم ایس آر اے سے ہے۔ واقعے کے بعد فرار ہو کر بلوچستان میں روپوش ہوگیا تھا۔سی ٹی ڈی کو شبہ ہے کہ ملزم کراچی میں تخریب کاری کے لیے آیا تھا۔ اس کے کراچی پہنچنے کی بروقت اطلاع مل گئی اور اسے گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی انکشاف کیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ سائیکل میں بارود شیراز احمد نے نصب کیا تھاسی ٹی ڈی پولیس کے مطابق 12 مئی 2022 کو صدر کے علاقے میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس بم دھماکے کے الزام میں پہلے ہی تین ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے اور اب اس ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔