چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ کے نے بد عنوانی کی شکا یات پر ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (6)کے ریڈر عبد المنان کو معطل کر دیا

ہفتہ 6 اگست 2022 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) بلو چستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر نے بد عنوانی کی شکا یات پر ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (6)کے ریڈر عبد المنان کو معطل کر دیا ۔ ہفتہ کو بلو چستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر نے کوئٹہ کی ماتحت عدالتوں کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

عدالتوں میں زیر سما عت مقدمات کی چانچ پڑ تال کے بعد متعلقہ ججز کو زیر التواء مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی اورچیف جسٹس نعیم اختر نے بد عنوانی کی شکا یات پر ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (6)کے ریڈر عبد المنان کے خلاف انضابا طی کارروائی کر تے ہوئے انہیں فوری طور پر معطلی کا حکم جا ری کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :