معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 22 ویں برسی 13 اگست کو منائی جائیگی

اتوار 7 اگست 2022 11:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2022ء) معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 22ویں برسی 13اگست کو منائی جائے گی۔ نازیہ حسن3اپریل 1965 کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنا بچپن اور نوجوانی کراچی اور لندن کے تعلیمی اداروں میں گزاری۔ 1980 میں وہ 15برس کی عمرمیں گلوکاری کی دنیا میں آئیں اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں، انہوں نے بھارت کے معروف فلم ساز فیروز خان کی فلم قربانی میں آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے گانا گایا۔

(جاری ہے)

نازیہ حسن نے پی ٹی وی پر متعدد پروگرام اور ٹی وی کمرشلز میں بھی کام کیا اور بہت شہرت پائی۔ نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر پاکستانی موسیقی میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے پاکستانی نوجوان نسل کے ساتھ بیرون ملک بھارت ، امریکہ ، عرب امارات، لاطینی امریکہ سمیت دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی اسی وجہ سے نازیہ حسن کو پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ نازیہ حسن کو پرائیڈ آف پرفارمنس، بیسٹ فی میل پلے بیک ،15گولڈ ڈسکس سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔نازیہ حسن کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ کرتے ہوئی35برس کی عمر میں13اگست 2000کو لندن کے ایک ہسپتال میں وفات پاگئی تھیں۔