Live Updates

عمران خان کو بچانے والوں نے اس کے سر سے ہاتھ اٹھا لیا

الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عمران خان بھی نااہل ہوگا اور اس کی جماعت پر بھی پابندی لگ جائے گی۔وفاقی وزیر جاوید لطیف کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 7 اگست 2022 11:25

عمران خان کو بچانے والوں نے اس کے سر سے ہاتھ اٹھا لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کو بچانے والوں نے اس کے سر سے ہاتھ اٹھا لیا ہے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عمران خان بھی نااہل ہوگا اور اس کی جماعت پر بھی پابندی لگ جائے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جو عمران خان کا اصلی چہرہ نظر آ رہا ہے اس کے فراڈ عوام میں نمایاں ہو رہے ہیں۔

وہ وقت دور نہیں جب پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا اور کوئی نہیں ہوگا۔جاوید لطیف نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف 15 ستمبر تک ممکن ہے پاکستان پہنچ جائیں گے۔قبل ازیں آئندہ چند ہفتوں میں نوازشریف کو پاکستان کے عوام کی خدمت کرتا دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نوازشریف کو پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

میں بھی نوازشریف کو آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان کے عوام کی خدمت کرتا دیکھ رہا ہوں۔ نوازشریف کا پاکستان میں استقبال کروں گا۔نوازشریف پاکستان کے جس ائیرپورٹ پر اتریں گے تو باہر عوام کا ٹھاٹیں مارتا سمندر ہوگا۔جاوید لطیف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کرپٹ خان کی جماعت کے خلاف فیصلہ آئین و قانون کے مطابق دیا۔حکومت الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق اقدامات کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف بھی نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے۔ لندن میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب خاندان کے افراد سے ملیں گے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے بھی ملاقات ہوگی۔حمزہ شہباز شریف نجی ائیرلائن سے لندن روانہ ہوئے۔دوسری جانب نواز شریف نے پارٹی کے فیصلوں کا اختیار اپنے پاس رکھ لیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات