تمباکو کی قومی برآمدات میں جون کے دوران 68.14فیصد اضافہ

اتوار 7 اگست 2022 11:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2022ء) تمباکو کی قومی برآمدات میں جون کے دوران 68.14فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جون 2022 کے دوران برآمدات کی مالیت 1.4ارب روپے تک بڑھ گئی ، جبکہ جون 2021میں تمباکو کی برآمدات کا حجم 838ملین روپے رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح جون 2021 کے مقابلہ میں جون 2022کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات کے حجم میں 68فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :