مینوفیکچرنگ کے شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں جون کے دوران25.45فیصد اضافہ

اتوار 7 اگست 2022 12:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2022ء) مینوفیکچرنگ کے شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں جون کے دوران25.45فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)کی رپورٹ کے مطابق بینکوں اور مالیاتی اداروں کی طرف سے جون 2022 کے دوران مینو فیکچرنگ کے شعبہ کو 4.451 کھرب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جبکہ جون 2021 کے دورن شعبہ کو 3.548کھرب روپے کے قرضے جاری کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

اسطرح جون 2021 کے مقابلہ میں جون 2022 کے دوران مینوفیکچرنگ کے شعبہ کو مالیاتی اداروں کی جانب سے قرضوں کی فراہمی میں 0.903 کھرب روپے یعنی 25فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :