Live Updates

اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے

فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے 'قانونی ٹچ' سے بھاگ رہے ہیں،فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کا کتنا گندا کردار ہے،جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی۔وفاقی وزیر داخلہ راناثںاء اللہ کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 7 اگست 2022 13:00

اسلامی ٹچ  دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2022ء) وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عالمی بنارسی ٹھگ غیرملکیوں سے غیرقانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں۔اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے۔فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے 'قانونی ٹچ' سے بھاگ رہے ہیں ،چوری پکڑے جانے پر 'جھوٹا عمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی' مکاری، فنکاری کرنے لگتے ہیں۔

فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کا کتنا گندا کردار ہے۔شہدا کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے گندے اور گھٹیا کردار ہیں۔عمران نیازی نے 8 سال پوری کوشش کی کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے ،رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اکبر ایس بار کو سچا ثابت کر دیا۔جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002ء کے تحت فارن ایڈڈ پارٹی ڈکلئیرہو گئی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمران صاحب نے پانچ سال جھوٹے بیان حلفی جمع کروائے، آٹھ سال میں 11 دفعہ اسلا آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکا چکے ہیں اور 9 وکیل بدل چکے ہیں۔

فارن ایجنٹ اور فارن ایڈڈ پارٹی کے لئے قانون کے تمام دروازے بند ہوتے ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پہ ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 سال میں پی ٹی آئی نے 9 وکیل بدلے، 50 مرتبہ سماعت ملتوی کرائی،11 پٹیشنز ہائی کورٹس میں کیں، آج سو باتیں کر رہے ہیں، انہیں یہ باتیں آٹھ سال میں الیکشن کمیشن میں کرنی چاہئے تھیں۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کا خوف عمران خان کو تھا اسی لئے 20 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے خوف سے 25 مئی کو عمران صاحب خیبرپختونخوا بھاگ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فواد احتیاط اچھی چیز ہے اوقات تک نہ جائیں تو آپ کے لئے بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا ہے، اب قانون کے مطابق عمل درآمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ سال میں ایک روپے اور ایک اکاؤنٹ کا حساب نہیں دیا اب کسی جواب کی ضرورت نہیں ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پارٹی کا جھوٹ، فراڈ اور تماشہ ختم ہو چکا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات