جب تک مقبوضہ جموں و کشمیر بھارتی جابرانہ تسلط سے آزادی حاصل نہیں کرتا ہماری پرامن سیاسی جمہوری جدوجہد جاری رہے گی‘چوہدری محمد یاسین

اتوار 7 اگست 2022 14:05

�ظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین کی ہدایت پر چودہ اگست پاکستان کا جشنِ آزدی انتہائی جوش و خروش ملی یکجہتی کے جذبے اور اس تجدیدِ عہد سے منانے کا اعلان کردیا کہ جب تک مقبوضہ جموں و کشمیر بھارتی جابرانہ تسلط سے آزادی حاصل نہیں کرتا ہماری پرامن سیاسی جمہوری جدوجہد جاری رہے گی.

یوم جشن آزادی پاکستان کے موقع پر پورے آزادکشمیر میں آزادی مارچ جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی. پاکستان اور آزادکشمیر کے جھنڈے گھروں. سرکاری نجی عمارات اور پاکستان وآزادکشمیر کو ملانے والی پلوں پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح مصورِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال. قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو. دخترِ مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور کشمیری قیادت کی تصاویروں اور پینا فلیکسز کے ساتھ لہرًائے جائیں گے چودہ اگست جشنِ آزدی پاکستان کے تاریخی پس منظر کو نسل نو میں اجاگر کرنے کیلئے تقریری اور مضمون نویسی کا علمی رحجان پیدا کرنے کے لئے مقابلہ جات کا اہتمام کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر پاکستان کے 75 ویں یوم جشن آزادی کے سلسلہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قومی ہیروز اور افواج پاکستان کے شہداء، شھدائے کشمیر کی لازوال قربانیوں کو قومی سطح پر خراجِ عقیدت پیش کریں گے گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر نے کہا ہے پندرہویں آئینی ترمیم پر کوئی سیاسی پارٹی اپنے لئے اپنے ہاتھوں سے پھانسی کا پھندہ تیار نہیں کر سکتی پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور سمیت ساری پارلیمانی پارٹی بشمول متحدہ اپوزیشن اعلان کر چکے ہیں کہ آزادکشمیر حکومت کے مالی انتظامی اختیارات واپس نہیں ہونے دیں گے تو پھر گالم گلوچ مردہ باد وطنِ عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اداروں پر رکیک حملے اور نفرت انگیز تقاریر اشتعال انگیز بیانات پرامن سیاسی فضا کو مکدر کر کے انارکی پھلانے کا سبب بن رہے ہیں شوکت جاوید میر نے ریاستی وقار قومی تشخص عوام کے حق حکمرانی کی خاطر صبر آزما جدوجہد کی نئی تاریخ رقم کرنے والے جرآت وہمت کی داستان بزرگوں بھائیوں دوستوں.

سیاسی کارکنوں اور نوجوان نسل کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں کہ پالیسی سازوں سمیت دنیا بھر میں لگ پتہ گیا ہے کہ پچہتر ہزار سکہ نانک شاہی میں فروخت ہونے کا داغ کشمیر کے سرفروش غیرت مندوں نے تین نسلوں کو قربان کر کے صاف کر دیا ہے اور سرور کی فصلیں کٹوا کر کفن کا لباس زیب تن کرنے والی خودار قوم ایک بیچارہ بھارت تو کیا دنیا کی تمام قوتیں مل کر بھی غلامی کی خاردار تاروں میں جکڑے کا خواب پورا نہیں کر سکیں گی.

شوکت جاوید میر نے ایک سوال کے جواب میں کہا پیپلزپارٹی آئین بنانے اور اختیارات تقسیم کرنے والی پارٹی ہے وفاقی مشیر برائے امور کشمیر قمر الزمان کائرہ کے دورہ آزادکشمیر کو ڈھال بنا کر اپنی خفت مٹانے والے عام انتخابات میں نظریات کو فار سیل لگا کر مفادات کا بیوپار کرتے ہیں جب بدلتے موسموں میں خون ابالی مارتا ہے تو تحریک انگڑائی لیتی ہی.

انھوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وفاقی وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر اپنے شھید نانا ذوالفقار علی بھٹو اور شہید والدہ محترمہ بے نظیر کی طرح دوٹوک موقف اختیار کرکے جرآت مندی سے قومی خواہشات کی ترجمانی کا حق ادا کیا ہی. شوکت جاوید میر نے کہا ہے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف دونوں اطراف کی مسلمہ کشمیری قیادت پر مشتمل گول میز قومی کشمیر کانفرنس طلب کر کے ازسرنو کشمیر پالیسی تشکیل دیں اور حالیہ ترمیم کے مسودے پر ابہام جو پیدا ہو چکا ہے اسے دور کرنے میں اپنا اور اتحادی جماعتوں کا متفقہ اعلامیہ جاری کریں شوکت جاوید میر بلوچستان ہیلی-کاپٹر سانحہ میں جام شہادت نوش کرنے والے قومی ہیروز کے خاندانوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ قومی سلامتی کے اداروں کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ 84 ہزار چار بارہ مربع میل ناقابل تقسیم وحدت کے محافظ اسکی ڈیڑھ کروڑ غیرت مند اولاد ہے عصر حاضر قوم کو ہر آزمائش سے نکال کر متحد کرنے کا واحد محفوظ راستہ ہمارا نعرہ سب پہ بھاری رائے شماری رائے شماری ہے جو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سقوط کشمیر کے بعد قوم کو تحفہ دیا ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انتخابی مہم ایوان وزیراعظم میں بیٹھ کر چلانے اور کشمیر فروشی سمیت تقسیم کشمیر کے خفیہ معاہدے اور خود مختاری کے قابل احترام نظریے کو بھارتی بیانیہ مظبوط کرنے کا کا طعنہ دینے والے آج مگر مچھ کے آنسو بہا کر قوم کے زخموں پر نمک پاشی سے اجتناب کریں وہ شھدا اور تاریخ دونوں کے مجرم ہیں قوم تمام اختلافات پس پشت ڈال کر پاکستان کا جشنِ آزدی شایان شان انداز میں منانے کا آغاز کر دیں کیونکہ مظبوط خوشحال جمہوری پاکستان جدوجہد آزادی کا سرخیل ہے�

(جاری ہے)