اوکاڑہ، پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے سلسلہ میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں تقریبات کا انعقاد

اتوار 7 اگست 2022 15:10

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2022ء) پاکستان کی 75ویں سالگرہ "ڈائمنڈ جوبلی" کو ملی جذبے اور جوش وخروش سے ملک بھر میں منایا جا رہا ہے اوکاڑہ میں بھی ڈائریکٹرکالجز ساہیوال ڈویژن مسعود فریدی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع اوکاڑہ سردار علی حیدر ڈوگر کی ہدایات پر مختلف کالجز میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین اوکاڑہ سٹی میں پرنسپل مسز ثمینہ زبیر کی زیر نگرانی طالبات کے درمیان حسن قرءات حمد ونعت،ملی نغموں، انگلش ارود تقاریر، پینٹنگز،مضمون نویسی اور دیگر مقابلہ جات ہورہے ہیں جن میں طالبات جوش وخروش سے حصہ لے رہی ہیں۔ اسی سلسلہ میں پاکستان کی آزادی کے حوالہ سے طالبات نے ایک ڈرامہ" ہم کسی سے کم نہیں" پیش کیا جس کی انچاج شعبہ اردو کی پروفیسر یاسمین کاشف جبکہ ججز مس فروا اور مس سعدیہ تھیں۔ڈرامے میں طالبات نے حقیقت کا رنگ بھر دیا اوراس ڈرامے کوپاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے نام کیا۔ \378

متعلقہ عنوان :