این ای246 لیاری،جے یو آئی کی جانب سے مولانانورالحق متوقع امیدوار

�ے عام انتخابات میں مولانانورالحق نے سرکاری رزلٹ کے مطابق33ہزارووٹ لئے تھے اور چوتھے نمبرپر رہے

اتوار 7 اگست 2022 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2022ء) جمعیت علماء اسلام ضلع جنوبی کراچی کی جانب سے این ای246لیاری کے ضمنی انتخابات کیلئے ضلعی امیر اور سابقہ امیدوار مولانانورالحق کا نام سامنے آگیا،جے یو آئی ضلع جنوبی کے سالار مولانا نصیراللہ اور پی ایس 108کے جنرل سیکرٹری عبدالحق مخلص نے کہا کہ2018میں این ای246لیاری سے جے یو آئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تھا،ضمنی انتخاب میں عوامی طاقت سے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے ا نشاء اللہ، 2018کے عام انتخابات میںاین ای246لیاری سے مولانانورالحق متحدہ مجلس عمل کے امیدوارتھے جنہوں نے سرکاری رزلٹ کے مطابق33ہزار078ووٹ لئے،اس حلقے سے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو نی39ہزار325ووٹ حاصل کئے جبکہ پی ٹی آئی کے عبدالشکورشاد52ہزار750ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،مولانانورالحق جے یو آئی کی تنظیم سازی میں ضلع جنوبی کے امیرمنتخب ہوئے تھے،،وہ لیاری میراں ناکہ میں ایک بڑی دینی درسگاہ جامعہ محمودیہ اورجامعہ مدنیہ کے بانی مہتمم ہیں اورعلمی وخطابت کے حوالے سے بڑے معروف ہیں،ان کی قیادت میںلیاری سے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کے امیدوارپہلی باربڑے پیمانے پر منظم مہم کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں اوربیشتریوسیزمیں مکمل پینل میدان میں اتارے ہیں۔