چیچہ وطنی، چوہدری محمد سعید نے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال کا چارج سنبھال لیا

اتوار 7 اگست 2022 17:40

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2022ء) چوہدری محمد سعید نے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال کا چارج سنبھال لیاہے،دفترآمد پرڈی ای او سیکنڈری خادم حسین موہل،صدرہیڈماسٹرایسوسی ایشن راؤمحمد اشرف،پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول یاسین بلوچ،صدرایای اوز ایسوسی ایشن میاں حسنین ذاکر،صدر کلرکس ایسوسی ایشن حاجی محمد سلیم،پرنسپل چوہدری احسان فرید،اسسٹنٹ ڈائریکٹرعبدالرف سلیمی،محمد حسن شہزاد اور دیگرافسران نے انکااستقبال کیااور مبارک باددیتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چوہدری محمد سعید نے اپنے دفترکی تمام برانچزکے افسران و ملازمین کے تعارفی اجلاس کی صدارت کی اور انہیں مختلف امور بارے ہدایات جاری کیں۔\378

متعلقہ عنوان :