محمد حسین محنتی کا لسبیلہ بلوچستان میں الخدمت خیمہ بستی کا دورہ ،سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم
حالیہ بارشوں کی وجہ سے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے، یہ اللہ کی طرف سے آزمائش اور حکومتی نااہلی کا نتیجہ ہے،امیرجماعت اسلامی سندھ
اتوار 7 اگست 2022 18:00
(جاری ہے)
الخدمت نے اہل خیر کے تعاون سے اب تک متاثرین میں 5 کروڑ سے زیادہ مالیت کا امدادی سامان تقسیم کیا ہے جس میں خشک راشن ٹینٹ، ادویات اور پکا پکایا کھانا شامل ہے۔
تاہم متاثرین کی امداد و بحالی کا اصل کام ریاست کی ذمے داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع لسبیلہ بلوچستان کے تحصیل مقام بیلہ میں الخدمت کے تحت سیلاب متاثرین میں امدادی سامامان تقسیم، خیمہ بستی کے دورے اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ صوبائی امیر نے مدرسہ نور الہدیٰ علی پنکھا میں متاثرین کے لیے قائم الخدمت میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا، منتظمین کے مطابق روزانہ سینکڑوں لوگوں کا علاج اور ادویات دی جا رہی ہیں۔اس موقع پر بلوچستان کے نائب امیر مولانا اسماعیل مینگل،الخدمت بلوچستان کے صدر جمیل کرد، الخدمت سندھ کے خیر محمد تنیو،امیر ضلع بیلہ عبدالمالک رونجھو اور سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی ساتھ موجود تھے۔ صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا پانچ ارب سے متاثرین کی امداد کے لیے قائم کردہ فنڈ خوش آئندہ ہے تاہم اس کو بھی بیوروکریسی کی کرپشن اور اقربا پروری کی بجائے بروقت اور حقیقی حقداروں تک پہنچانے کو یقینی بنایا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن کی اقتداری رسی کشی میں عوام رل گئے ہیں جبکہ گالم گلوچ اور الزام تراشی کی سیاست نے ملک و جمہوریت کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدرجمیل احمد کرد نے کہاکہ بلوچستان 34 اضلاع میں سے 27 اضلاع بارش سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ تمام اضلاع میں بیک وقت الخدمت کے رضاکار ریلیف کے کام میں مصروف ہیں۔تاہم جو کام حکومت اور اس کے ماتحت اداروں کو کرنا چاہے تھا بدقسمتی سے وہ نہیں کرسکے ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان کے عوام سخت اذیت سے دوچار ہیں۔ انہوں نے امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی کا ٹیم کے ساتھ بلوچستان آمد اور بارش متاثرین سے اظہار ہمدردی و تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ امیر ضلع لسبیلہ عبدالمالک رونجھو نے کہاکہ جماعت اسلامی اور الخدمت حسب حال بارش متاثرین کی خدمت کر رہے ہیں۔مدرسہ نور الہدیٰ میں مرکز قائم ہے۔ جہاں سے قریبی علاقوں میں راشن پکا پکایا کھانہ اور میڈیکل کی سہولت دی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بارش کے دوارن یہاں 15 دن تک لائیٹ نہیں تھی اور 20 سے زیادہ متاثرہ گوٹھوں کا تاحال مواصلاتی نظام تباہ ہے۔ حکومت اور اس کے ماتحت ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ الخدمت سمیت دیگر فلاحی ادارے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کی ہرممکن مدد کر رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.