ساہیوال،نقب زن گیارہ لاکھ 98ہزار روپے کی نقدی،زیورات اور6موبائل لوٹ کر فرار

اتوار 7 اگست 2022 18:55

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2022ء) نقب زن دوکاندار،سر کاری ملازم،بیو پاری اور دو بھائیوں سے گیارہ لاکھ 98ہزار روپے کی نقدی،زیورات اور6موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔ساہیوال کے چک 112۔نائن ایل میں گارمنٹس کے دوکاندار محمد عباس کے گھر سے چار نقب زن 45ہزار روپے کی نقدی،ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کے زیورات اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ساہیوال کے چک101۔نائن ایل میں ایک سر کاری ملازم انتظار حسین کے گھر سے نقب زن نقدی78ہزار روپے اور موبائل لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

ساہیوال کے چک89۔سکس آر سے نقب زن بیو پاری محمد ساجد کے گھر سے 70ہزار روپے کی نقدی اور ڈیڑھ لاکھ روپے کے زیورات لوٹ کر لے گئے۔قصبہ کمیر میں مزار بابا محمد پناہ پر حاضری کیلئے جانے والے چک 161۔نو ایل کے محمد نعمان شبیرا ور اسکے بھائی سے بابر اعجاز اور ثقلین ریاض دو موبائل اور نقدی55ہزار روپیلوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس ڈیرہ رحیم،فرید ٹائون اور کمیر نے چار مقدمات محمد عباس،انتظار حسین،محمد ساجد اور محمد نعمان بشیر کی مد عیت میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔