ساہیوال ڈویژن میں 70ذاکرین اور علماء کے داخلے پر پابندی، 59علماء کرام اور زاکرین کی زبان بندی

اتوار 7 اگست 2022 18:55

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2022ء) عاشورہ محرم کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے فُول پروف انتظامات ساہیوال پولیس اور تمام محکموں کے افسران اور عملے کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں عاشورہ کے دوران ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں وقت کی پابندی اور بلا اجازت مجلس یا جلوس نکالنے پر زیرو ٹالرنس خلاف ورزیوں پر اب تک 10 مقدمات درج کر لئے گئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے 70 زاکرین کی ڈویژن میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ 59 علما ء کرام اور زاکرین کی زبان بندی کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اوکاڑہ،پاکپتن اور ساہیوال کے ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹروں پر امن و امان کے کنٹرول کے لئے کنٹرول روم کام کر رہے ہیں ۔9اور10محرم کو موبائل فون سروس معطل رکھی جائے گی اور انتظامیہ کی مدد کے لئے رینجرز بھی ڈیوٹی سر انجام دے گی ۔یہ بات یہاں ایک سر کاری ترجمان نے بتائی۔