آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

اتوار 7 اگست 2022 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2022ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران کشمیر، بالائی، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، زیریں سندھ، شمال مشرقی بلو چستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے تاہم پنجاب، سندھ، کشمیر اور بونیر میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش لاہور میں 121، قصور 36، ساہیوال 15 ، بہاولنگر 4 ، مری اور اوکاڑہ 2، سیالکوٹ ایک، کو ٹلی 38 ، کراچی 47، میر پور خاص 30، ٹنڈو جام 20، بدین 16، حیدرآباد، ٹھٹھہ 9، نواب شاہ 5، مٹھی 2، چراٹ، بو نیر 9 اور کاکول میں 6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق دالبندین میں درجہ حرارت 43، نوکنڈی، چلاس 42 اور تربت میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔